29 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپشاور زلمی کو ہدف کے تعاقب میں مشکل کیوں ہورہی ہے؟ محمد...

پشاور زلمی کو ہدف کے تعاقب میں مشکل کیوں ہورہی ہے؟ محمد حارث نے وجہ بتادی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے بیٹر محمد حارث نے ہدف کے تعاقب میں مشکل ہونے کی وجہ کا ذکر کردیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محمد حارث نے کہا کہ پچز میں موسم کی وجہ سے فرق پڑسکتا ہے، اسی وجہ سے ہدف کے تعاقب میں مشکل ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسم کی وجہ سے ہمیں فرق نہیں پڑ رہا، غیر ملکی اس بارے میں بتا سکتے ہیں، ہم ٹیم کی حیثیت سے اچھا نہیں کھیل رہے، اچھا کرنا ہے۔

پشاور زلمی کے بیٹر نے مزید کہا کہ کئی ایک نوجوان اپنا تاثر قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ہماری اوپننگ جوڑی بہترین ہے، بابر اعظم اور صائم ایوب کلک کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لاہور میں اسٹیڈیم فل ہوتا ہے یہاں انگلینڈ آسٹریلیا کے میچ بھی ہاؤس فل تھے کل بھی ایسا ہی ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات