37 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومتجارتی خبریںپراپرٹی خریدنے والوں کیلئے خوشخبریایف ای ڈی ختم

پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے خوشخبریایف ای ڈی ختم



(وقاص احمد)  چیئرمین ایف بی آر   راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کی سمری کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔کابینہ کی منظوری کے بعد ایف ای ڈی کے خاتمے کا فوری اطلاق ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر   راشد محمود لنگڑیال نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے پراپرٹی کی خریداری پر ایف ای ڈی ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی کی خریداری کی حد مقرر نہیں کی گئی، پراپرٹی کی خریداری پر فائلر کیلئے عائد 3 فیصد ایف ای ڈی ختم ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پراپرٹی کی خریداری پر لیٹ فائلر کیلئے 5 فیصد ایف ای ڈی بھی ختم ہوگی، نان فائلر پر عائد 7 فیصد ایف ای ڈی بھی ختم ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات