39 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںوینزویلا کے تارکین کی امریکہ بدری عارضی طور پر بند

وینزویلا کے تارکین کی امریکہ بدری عارضی طور پر بند



(24 نیوز)امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو امیگریشن کی تحویل میں وینزویلا کے مردوں کو ملک بدر کرنے سے عارضی طور پر روک دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کے وکلا کی جانب سے کہا گیا کہ انہیں ججوں کے ذریعہ پہلے سے لازمی عدالتی جائزے کے بغیر نکالے جانے کا خطرہ ہے، جس پر عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔

ججوں نے ایک مختصر غیر دستخط شدہ فیصلے میں کہا کہ حکومت کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس عدالت کے اگلے حکم تک وینزویلا کے کسی بھی زیر حراست شخص کو امریکا سے نہ نکالا جائے

 وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

مزید پڑھیں:چین اورامریکا کے درمیان تجارتی جنگ:عالمی منڈی میں تیل مہنگا



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات