(وسیم احمد) انٹرنیشنل کرکٹ(آئی سی سی ) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میچز میں بنگلہ دیش کی ویمن ٹیم نے بھی بڑی کامیابی حاصل کرلی۔
بنگلہ دیش نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں جگہ بنا لی،بنگلہ دیش نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں رن ریٹ کی بنیاد پر رسائی حاصل کی۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں تین تین میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر کے آخری میچ میں بنگلادیش ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی، اس طرح قومی ٹیم ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی۔
یہ بھی پڑھیں: ویمن ورلڈکپ کوالیفائر: پاکستان نے آخری میچ بھی جیت لیا، بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست