(24نیوز) خلامیں جانے والے انسان ایک خصوصی سوٹ پہنتے ہیں جس میں آکسیجن سے لےکر کمپیوٹر تک تمام سہولیات ہوتی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کی قیمت کیا ہے؟
خلا میں جاتے وقت سپیس سوٹ میں لائف سپورٹ سسٹم ہوتا ہے جو تازہ آکسیجن فراہم کرتا ہے،اس میں ایک CO2سکربر بھی ہوتا ہے جو کاربن ڈائی آکسائڈ کو جزب کرتا ہے، اس میں لیتھیم ڈائی آکسائڈ ہوتا ہے جو کاربن ڈائی آکسائڈ کے ساتھ رئیکٹ کرکے اس کو سٹور کرنے میں مدد دیتا ہے۔
ایک خلائی سوٹ کی قیمت2ارب 82کروڑ،81لاکھ26ہزار 400 ہوتی ہے،یہ سوٹ ایک چھوٹے خلائی جہاز کی طرح ہے جس میں آکسیجن ، کمپیوٹر ،مواصلاتی مواد اور دیگر کئی سہولیات ہوتے ہیں۔
یہ سوٹ ایک ڈھال کی طرح ہوتی ہے جو خلا باز کو سورج اور خلا سے آنے والی خطرناک شعاعوں سے بچاتا ہے، ان شعاعوں سے کینسر جیسے خطرناک مرض کا خطرہ ہوتا ہے اسلئے یہ سوٹ ان خلا بازوں کو ان تمام خطرا ت سے بچانا کیلئے مدد کرتا ہے، یہ سوٹ خلا بازوں کو نہ صرف آکسیجن اور لائف سپورٹ سسٹم فراہم کرتا ہے بلکہ ان کی حفاظت کو بھی یقینی بناتا ہے، یہ سوٹ خطرناک ریڈیشن اور دیگر خطرات سے بچانے کیلئے انتہائی اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 2025 کیلئے دنیا کے بہترین ائیرپورٹ کا اعزاز ایک ایشیائی ملک کے نام