کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارت کے نیرج چوپڑا نے اولمپین ارشد ندیم کو بھارت آنے کی دعوت دے دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیرج چوپڑا کلاسک جیولن تھرومقابلے24مئی سے بنگلورو میں ہونگے۔ نیرج چوپڑا نے بتایا کہ ارشد ندیم سے بات ہوئی ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کوچ سے بات کرکے انہیں مطلع کردیں گے۔ ارشد ندیم کےکوچ سلمان بٹ کے مطابق بھارت جانے کیلئے حکومت کی اجازت درکار ہوگی۔