(حیدر شاہ)سندھ کے شہر نواب شاہ میں سیاہ کاری کے الزام پر 2 خواتین سمیت3 افرادکو قتل کردیا گیا۔
تھانہ ناصری کی حدود میں سیاہ کاری کے الزام میں شوہر نے بیوی،پولیس کے مطابق بہن سمیت ایک نوجوان کو قتل کردیا ، شوہر عمر چانڈیو نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی ،بہن اور ایک نوجوان کو قتل کیا،جاں بحق ہونے والوں میں خواتین کی شناخت میر زادی، مسمات زاہدہ، اور نوجوان حاکم مھر شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ ناصری ظفر علی کھوسو کا کہنا ہے کہ لاش ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سیاہ کاری کے الزام پر پیش آیا ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ:مہندی کے فنکشن کیلئے آنیوالی سٹیج ڈانسر جنسی زیادتی کے بعد قتل