(زاہد چودھری)صوبائی دارالحکومت کے بڑے ہسپتالوں میو ہسپتال اور جناح ہسپتال کے بعد سروسز ہسپتال میں بھی ادویات کی قلت کا سنگین بحران پیدا ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سروسز ہسپتال ایمرجنسی میں جان بچانے کیلئے چیسٹ ٹیوب تک ناپید ہے ، اس کے علاوہ ہسپتال کی ایمرجنسی میں انجیکشنز سپروفکولکساسین ، میڈازولم ، سوڈیم ویلپروایٹ سینڈوسٹیٹن ، فلومازینل ناپید ہیں۔ ہسپتال کی ایمرجنسی میں اینجی ٹیوب، سنگل چیمبر چیسٹ ڈرین ، شوگر سٹرپ ، ہینڈ سینیٹائزر کی قلت موجود ہے ، ایمرجنسی میں سیرپ بروفین ، پیراسیٹامول ، اسپرین سمیت طبی سامان دستیاب نہیں ہے۔
ادویات کی عدم دستیابی اور قلت کے باعث سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کی زندگیاں سنگین خطرے سے دوچار رہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یااللہ کرم فرمانا،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، خشک سالی کا خدشہ