31 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومتعلیم اور صحتمیر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام عالمی ہفتہ برائے حفاظتی...

میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات پر سیمینار


وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر(فائل فوٹو)۔

لاہور میں میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کے زیراہتمام عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کی۔ 

انھوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین اولاد کا مستقبل بہتر دیکھنا چاہتے ہیں، مگر ویکسین کا خیال نہیں رکھتے، عوام خود بچوں کو ویکسین لگوانے کے لیے آگے بڑھیں۔ 

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ خواتین کو عزم کرنا چاہیے کہ وہ بچوں کو ویکسین ضرور لگوائیں گی، ملک کی ترقی تب ممکن ہے جب ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔ 

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہم ورکرز کو آؤٹ سورس کر رہے ہیں تاکہ نظام بہتر ہو، پورے پنجاب میں رورل ہیلتھ سینٹرز الاٹ کیے جا رہے ہیں۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ اس پروگرام سے 2 لاکھ 50 ہزار ڈاکٹرز کو روزگار ملے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات