ینگون (اے ایف پی)سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق، میانمار میں گزشتہ ماہ آنے والے زلزلے سے لگنے والی آگ میں جوابات کی شیٹس جلنے کے باعث اب 60ہزار سے زائد طلباء کو یونیورسٹی میں داخلے کے امتحانات دوبارہ دینا ہوں گے۔سرکاری میڈیا نےگزشتہ روز کہا کہ امتحانی جوابات کی شیٹس شدید زلزلے کی وجہ سے لگنے والی آگ میں جل گئی تھیں۔