31 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومتعلیم اور صحتمنہ زور افسرشاہی،مریم نواز فیلڈ ہسپتالوں کےسینکڑوں ملازمین 2ماہ سے تنخواہ سے...

منہ زور افسرشاہی،مریم نواز فیلڈ ہسپتالوں کےسینکڑوں ملازمین 2ماہ سے تنخواہ سے محروم 



(زاہد چودھری)محکمہ پرائمری ہیلتھ کی منہ زور بیوروکریسی نے مریم نواز فیلڈ ہسپتالوں کو 8 ماہ سے فنڈز ہی جاری نہ کئے،سینکڑوں ملازمین 2ماہ سے تنخواہ سے محروم ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز فیلڈ ہسپتال حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ بیوروکریسی کی بھینٹ چڑھ گیا ۔ فیلڈ ہسپتالوں کو کروڑوں روپے کی 8 ماہ سے ادائیگی نہیں ہوئی  ، اور ان فیلڈ ہسپتالوں کے سینکڑوں ملازمین 2ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں ،اگست سے اب تک 20 کروڑ روپے سے زائد مریم نواز فیلڈ ہسپتال چلانے کیلئے ادا نہ کئے گئے ۔اور  ابھی تک مریم نواز فیلڈ ہسپتال کی افتتاحی تقریب کا 60 لاکھ کا بل بھی ادا نہ کیا گیا ۔

پنجاب کے 20 اضلاع میں مریم نواز فیلڈ ہسپتال علاج کی سہولت دے رہے ہیں ۔فیلڈ ہسپتال چلانے والی محکمہ پرائمری ہیلتھ کی افسر شاہی 8 ماہ سے تاخیری حربے استعمال کرنے میں مصروف ہے۔فیلڈ ہسپتالوں کے ملازمین رمضان میں بھی تنخواہ نہ ملنے پر شدید  پریشان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بانی PTIسے ملاقاتوں کے کیسز میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات