(قیصر کھوکھر) محکمہ اینٹی کرپشن نےاسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفئیر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے مونم عباس اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفئیر حافظ آباد کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مونم عباس نے شہری سے اینٹوں کے بھٹے کی رجسٹریشن کے لیے رشوت طلب کی تھی۔ اطلاع ملنے پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانولہ کی ہدایت پر سی او حافظ آباد نے ملزم کو موقع سے گرفتار کیا ،ملزم مونم عباس کو مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار کیا گیا ۔ملزم سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ گرفتاری کے وقت لی گئی تصویر میں رشوت خور افسر بڑا مطمن اور چہرے پر ہلکی مسکراہٹ کیساتھ کھڑا ہے، یہ تصویر ہمارے نظام کی خرابیوں کی نشاندہی کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میو اور جناح کے بعد سروسز ہسپتال میں بھی ادویات کی قلت کا سنگین بحران