29 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومجرم و سزاقومی اسمبلی کی مبینہ ملازمہ کا شہری کو نوکری اور ویزے کا...

قومی اسمبلی کی مبینہ ملازمہ کا شہری کو نوکری اور ویزے کا جھانسہ،عدالت نے بڑا حکم دیدیا


(24 نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نےقومی اسمبلی کی مبینہ ملازمہ فائزہ یاسین کا شہری نوید عاشق کو ویزہ بذریعہ ڈی جی ویزہ سیکشن قومی اسمبلی اور نوکری کا جھانسہ دے کر 78 لاکھ ہتھیانے کے کیس میں مدعی کے 78 لاکھ روپے کے ساتھ وکیل کی ایک لاکھ فیس ادا کرنے کا حکم دیدیا۔

رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج رانا مجاہد رحیم نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک تحریری معاہدے کےذریعے رقم واپسی کا عہد کیا گیا لیکن ملزمہ ناکام رہی ، معاہدہ کے بعد ملزمہ کے بھائی نے چیک جاری کیا جو باؤنس ہو گیا جس پر مقدمہ دائر کیا گیا ، ملزم نے چیک جاری کرنے اور اپنی مالی ذمہ داریوں کو تسلیم کیا اور موثر دفاعی دلائل نہ دے سکا،فریقین کی درمیان ویزہ اور نوکری کی رقم 78 لاکھ کے عوض معاہدہ طے پایا تھا ،نوکری اور ویزہ نہ دلانے کی صورت میں شہری نوید عاشق کو یہ رقم واپس کی جائے گی ، رقم واپسی نہ دینے کی صورت میں شہری کی جانب سے عدالت سے رجوع کیا گیا۔عدالت نے مدعی کے 78 لاکھ روپے کے ساتھ وکیل کی ایک لاکھ فیس ادا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ 

واضح رہےکہ شہری نوید عاشق نے ملزمان فائزہ یاسین  اور ان کے بھائی فراز یاسین کے خلاف 25 ستمبر 2024 کو تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرایاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں حسن نواز ٹیکس ڈیفالٹرقرار،52 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات