31 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعامر خان کی رائے خوش فہمی یا حقیت؟ بحث چھڑ گئی

عامر خان کی رائے خوش فہمی یا حقیت؟ بحث چھڑ گئی


بالی ووڈ کے اسٹار اداکار اور فلمساز عامر خان کی فلم انڈسٹری سے متعلق رائے حقیقی ہے یا خوش فہمی پر مبنی؟ انٹرنیٹ صارفین میں بحث چھڑ گئی۔

بھارتی میڈیا سے حالیہ انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ بالی ووڈ مقابلے میں ریجنل انڈسٹریز سے پیچھے ہے۔

بالی ووڈ کے اسٹار یقین رکھتے ہیں کہ بالی ووڈ دیگر فلم انڈسٹریز سے بہتر کام کررہی ہے، انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ہمارا معیار یکسر مختلف نہیں ہے؟

انہوں نے ساتھ ہی اعتراف کیا کہ حالیہ دور انڈسٹری کا ایک کمزور دور ہے لیکن ہم آج بھی 80-1970ء کے مقابلے میں بہترکام کررہے ہیں۔

عامر خان نے مزید کہا کہ یہ بات مانتا ہوں کہ فلمسازی میں بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے لیکن یہ نہیں مانتا کہ بالی ووڈ کم معیاری فلمیں بنارہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم میں بہتر بننے اور دیگر فلم انڈسٹریز سے سیکھنے کی گنجائش موجود ہے لیکن بالی ووڈ کا معیار تامل، تیلگو، ملیالم، بنگالی اور مراٹھی سے یکسر مختلف ہے۔

بالی ووڈ اسٹار نے کہا کہ میں 1988ء میں آیا، وہ وقت بھی فلم انڈسٹری کا کمزور دور تھا، اس کے بعد ہم بہتر ہوئے، پہلے کے مقابلے میں اب مختلف اقسام کی فلمیں کامیاب ہورہی ہیں۔

اُنہوں نےکہا کہ ہر شعبے میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، ہم اس وقت بھی کمزور دور سے گزر رہے ہیں لیکن یہ نیا نہیں کیونکہ چکر چلتا رہتا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین نے عامر خان کی اس گفتگو پر ملا جلا ردعمل دیا، کچھ نے اداکار کی باتوں سے اتفاق کیا تو کچھ نےانہیں غلط قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ 80ء کی دہائی کا حوالہ دے کر یہ خود کو بہتر محسوس کرانے کی کوشش کررہے ہیں، ایک اور نے لکھا کہ عامر خان خوش فہمی میں رہنا چاہتے ہیں۔

ایک اور صارف نے درج کیا کہ بالی ووڈ کو ری میک نہیں اصل مواد چاہیے، یقیناً وہ ماسٹر پیس بناسکتے ہیں، جیسے پہلے بناتے تھے۔

ایک صارف نے کہا کہ بالی ووڈ میں بہترین مواد موجود ہے لیکن 95 فیصد کو مین اسٹریم پر سپورٹ نہیں ملتی، ویب سیریز پنچایت، گلّک، مرزا پور اچھی فلمیں ہیں۔

عامر خان آخری بار 2022ء میں فلم لال سنگھ چڈھا میں نظر آئے تھے، اب وہ ستارے زمین پر اور لاہور 1947ء میں کام کررہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات