31 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںعامر جمال کا ستارہ گردش میں، پشاور زلمی کیخلاف میچ میں جرمانہ...

عامر جمال کا ستارہ گردش میں، پشاور زلمی کیخلاف میچ میں جرمانہ عائد


کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل راؤنڈر عامر جمال کا ستارہ گردش میں ہے۔ سیاسی نعرے کو کیپ کی زینت بنانے پر انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ وہ کارکردگی دکھانے میں ناکام ہیں ۔ اب کراچی کنگز کے پشاور زلمی کیخلاف میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کو کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے ہرایا تھا ۔میچ کی پہلی اننگز کے 15ویں اوور میں عامر جمال نے حسین طلعت کو آؤٹ کرکےانکے قریب جاکر نامناسب الفاظ کہے تھے۔ امپائروں فیصل آفریدی اور پال رائفل نے واقعہ رپورٹ کیا تھا۔ میچ ریفری افتخار احمد کے مطابق آئی سی سی قوانین کے تحت عامر جمال کو آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، اس قانون کے مطابق نامناسب زبان اور ارشارہ کرنے پر کھلاڑی کو جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات