32 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںظہیر عباس کا بابر اعظم کو انا چھوڑنے کا مشورہ

ظہیر عباس کا بابر اعظم کو انا چھوڑنے کا مشورہ



(24 نیوز) سابق ٹیسٹ کپتان ظہیر عباس نے بابر اعطم کو بیڈ پیچ سے نکلنے کے لیے سینئرز سے رہنمائی لینے اور ’’انا‘‘ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

 ظہیر عباس نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بابر اعظم یا تو شرمیلے یا انا پرست ہیں جو کسی سے رہنمائی نہیں لے رہے،موجودہ بحران سے نکلنے کے لیے انہیں سینئر کھلاڑیوں سے مشورہ لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سابق بھارتی بیٹر اظہرالدین نے 90-1989 کے دورہ پاکستان میں مجھ سے رائے لی تھی اور میں نے انہیں بیٹنگ مضبوط کرنے کا مشورہ دیا تھا جس سے ان کی کارکردگی میں بہتری آئی تھی۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل کی “لائیو ویور شپ” کے نئے ریکارڈقائم

 ظہیر عباس نے کہا کہ حالیہ میچز میں وہ جلد بازی میں شاٹس کھیلتے ہوئے آؤٹ ہو رہے ہیں تکنیکی مسائل پر توجہ دیں اور سینئرز سے رہنمائی لیں تاکہ فارم میں واپس آ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح یونس خان نے ایک موقع پر بری فارم سے چھٹکارہ پانے کے لیے اظہر الدین کے مشورے پر عمل کیا تھا۔

 سابق کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ بابراعظم اس وقت بیڈ پیچ سے گزر رہے ہیں ایسے میں ہر کسی کا ان کو مشورے دینا درست رویہ نہیں۔

ایک کھلاڑی کو بیڈ پیچ سے نکلنے کے لیے سب سے ضروری یہ ہے کہ بنیادی کرکٹ پر واپس جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات