25 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومخاص رپورٹشعیب ملک اور ثناء جاوید نےعیدکی تصاویرشیئر کردیں

شعیب ملک اور ثناء جاوید نےعیدکی تصاویرشیئر کردیں



(ویب ڈیسک)قومی کرکٹر شعیب ملک اورخوبرو اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید نے میٹھی عید کے موقع پر تصاویرشیئر کر کے اپنے مداحوں کوعیدکاتحفہ دے دیا۔ 

شعیب ملک اور ثناء جاوید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی ہے،اس پوسٹ میں ثناء جاوید اور شعیب ملک کو خوشگوار موڈ میں خوبصورت اور رومانٹک تصویریں بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس خوب صورت جوڑی نے اپنی پوسٹ کو “عید” کا کیپشن دیا ہے اور ساتھ میں سرخ دل کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔

تصویروں کے مطابق ثناء جاوید نے عید کے لیے ہلکے رنگ کے جوڑے کا انتخاب کرتے ہوئے کریم رنگ کا چکن کاری کا لباس پہنا جبکہ اس کے برعکس شعیب ملک کو سیاہ رنگ کے ڈھیلے ڈھالے مغربی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فواد خان کی9سال بعد بالی ووڈمیں انٹری، فلم کا ٹیزر شیئر کر دیا

شیئر کی گئی اس پوسٹ پر اس جوڑی کے مداحوں نے لائیکس اور کمنٹ باکس میں سرخ دلوں کی بھرمار کر دی ہے،وہ ثناء جاوید اور شعیب ملک کو عید کی مبارکبادبھی دے رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات