29 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسلمان خان کے ایکٹنگ کیریئر کو ایک اور بڑا دھچکا

سلمان خان کے ایکٹنگ کیریئر کو ایک اور بڑا دھچکا


سلمان خان — فائل فوٹو 

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی فلم’سکندر‘ زبردست تشہیر کے باوجود بھی امیدوں کے مطابق باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی۔

فلم’سکندر‘ کے بعد سلمان خان کے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے مشہور ہدایتکار ایٹلی کی فلم میں کام کرنے کی باتیں ہونے لگیں لیکن پھر وہ فلم منسوخ ہو گئی۔

اب بھارتی جاسوس رویندرا کوشک کی بائیوپک جس میں سلمان خان کام کرنے والے تھے، اسے بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ2021ء میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سلمان خان راج کمار گپتا کی ہدایتکاری میں بننے والی بائیوپک میں رویندرا کوشک کا کردار ادا کریں گے۔

اب ہدایتکار راج کمار گپتا نے تصدیق کی ہے کہ وہ یہ فلم نہیں بنائیں گے۔

اُنہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میرے پاس فلم بنانے کے حقوق تھے لیکن اب ان کی میعاد ختم ہوگئی ہے اس لیے ہمیں اس پروجیکٹ کو روکنا پڑا۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ رویندرا کوشک بھارت کے مشہور جاسوسوں میں سے ایک تھے جنہیں’بلیک ٹائیگر‘ کہا جاتا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات