29 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب کی مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کی مذمت

سعودی عرب کی مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کی مذمت


سعودی عرب نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کی مذمت کی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا گیا کہ حملے کے متاثرین اور ان کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان نے بھی مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں کے قتل پر اظہار افسوس کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی نے کہا کہ ضلع اننت ناگ میں حملے میں سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش ہے، پاکستان کی جانب سے ہلاک افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

خیال رہے کہ ​ گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک ہوئے، اسپتال نے پولیس کی تصدیق شدہ فہرست جاری کردی، ہلاک افراد میں بھارتی سیاحوں سمیت غیر ملکی سیاح، بھارتی بحریہ کا افسر اور ایک انٹیلی جنس بیورو کا اہلکار شامل ہیں۔

حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بائیسارن اور پہلگام کے علاقوں میں فوج اور پولیس نےسرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کر کے فوری طور پر نئی دلی واپسی پہنچے اور ایئرپورٹ پر قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور خارجہ سیکریٹری وکرم مسری کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کی۔

نریندر مودی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے عزم کا اظہار کیا۔

بھارتی سفیر کے مطابق سعودی ولی عہد نے ملاقات میں نریندر مودی سے حملے کی مذمت اور اس سلسلے میں مدد کی پیشکش بھی کی۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے آج وادی میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔

امریکی صدر، اسرائیلی اور برطانوی وزرائے اعظم، روسی صدر، یو اے ای، یو این سیکریٹری جنرل کی جانب سے بھی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات