37 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسارک کے سابق سیکریٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کرگئے

سارک کے سابق سیکریٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کرگئے


—فائل فوٹو 

پاکستان کے سابق سفارت کار اور سارک کے سابق سیکریٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کر گئے، وہ اووکول میموریل اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

نعیم الحسن مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہے۔ 

نعیم الحسن 1996ء سے 1998ء تک ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن (سارک) کے سیکریٹری جنرل رہے، وہ 2001ء میں سفارت کاری سے ریٹائرڈ ہوئے۔ 

نعیم الحسن کچھ برسوں سے ٹورنٹو میں اپنے بچوں کے ساتھ رہ رہے تھے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ اسنا مسجد مسی ساگا میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین اووکول کے قبرستان میں کی جائے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات