(ویب ڈیسک) فیصل آباد کے زرعی سائنسدانوں نے سال کے 365 دنوں میں 200 دن انڈے دینے والی مرغی کی نسل تیار کر لی۔
فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے شعبہ اینیمل ہیسبنڈری کے سائنسدانوں نے یونی گولڈ کے نام سے مرغیوں کی ایسی نسل تیار کی ہے جو سالانہ 200 انڈے دینے اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کی بہتر صلاحیت رکھتی ہے۔
اس حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یونی گولڈ کے نام سے ایک بریڈ ہم نے یہاں پربنائی ہے جو سال میں 200 سے زیادہ انڈے دیتی ہیں جبکہ عام دیسی مرغی سال میں 70 سے 80 انڈے دیتی ہیں ، اس میں فیڈر لوڈ کم ہے اس وجہ سے ہیٹ اسٹریس کو برداشت کرتی ہیں۔
زرعی یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں 65 سال بعد ایک ایسی مرغی کی نسل تیار کرنے میں کامیابی ملی ہے جو دیہی مرغبانی کے لیے زیادہ مفید ہے۔
یہ بھی پڑٖھیں:“تارک مہتا کا الٹا چشمہ” کے اداکار للت منچندا نے خودکشی کرلی
یونی گولڈ نامی اس مرغی کی نسل کی تیاری کے بعد اسے کسانوں تک پہچانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ دیہی مرغبانی میں اضافہ ہو سکے۔