27 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹزلزلہ آنے پر ہاتھیوں نے گول دائرہ کیوں بنایا ؟دلچسپ وجہ جانیے...

زلزلہ آنے پر ہاتھیوں نے گول دائرہ کیوں بنایا ؟دلچسپ وجہ جانیے  



(24 نیوز )امریکا میں آنے والے زلزلے کے دوران ہاتھیوں کا ایک دلچسپ رویہ دیکھا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں ماہ کی 14 تاریخ کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سان ڈیاگو کاؤنٹی میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے تھے۔

زلزلے سے جہاں انسانوں میں ہل چل نظر آئی وہیں سان ڈیاگو چڑیا گھر کے ہاتھیوں میں بھی زلزلے کی وجہ سے عجیب و غریب رویہ دیکھا گیا۔

  یہ بھی پڑھیں:پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ

 چڑیا گھر میں نصب کیمرے میں دیکھا گیا کہ زلزلے سے جیسے ہی زمین جھٹکے کھانے لگی تو ہاتھیوں میں بھگدڑ مچ گئی اور ہاتھیوں کے جھنڈ نے ایک جگہ جمع ہو کر گول دائرہ بنا لیا۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ زلزلہ آنے پر ہاتھی اپنے جھنڈ میں موجود بچے یا کم عمر ہاتھی کی حفاظت کو ممکن بناتے ہوئے اس کے اردگرد گول دائرہ بنا لیتے ہیں جسے ‘الرٹ سرکل’ کہتے ہیں۔

ہاتھیوں کے اس رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپی کے ساتھ ساتھ حیرانی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات