29 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومانٹرٹینمنٹریکھا کا ماں بننے سے متعلق انٹرویو ایک بار پھر وائرل

ریکھا کا ماں بننے سے متعلق انٹرویو ایک بار پھر وائرل


—فائل فوٹو

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ و رقاصہ ریکھا کا ماضی میں اولاد پیدا کرنے سے متعلق دیا گیا انٹرویو ایک بار پھر بھارت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ ریکھا کی ذاتی زندگی ہمیشہ سے تجسس اور قیاس آرائیوں کا موضوع رہی ہے۔

ریکھا ماضی میں ایک غیر معمولی انٹرویو کے دوران بچے پیدا کرنے سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کر چکی ہیں۔

کیریئر کے دوران وہ فلم انڈسٹری کے کئی نامور ناموں سے منسلک رہیں لیکن ان کی واحد تصدیق شدہ شادی دہلی کے صنعتکار مکیش اگروال کے ساتھ 1990ء میں ہوئی تھی، افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ شادی قلیل مدت تک نہیں چل سکی تھی کیونکہ اگروال شادی کے سال کے اندر ہی چل بسے تھے۔

بعدازاں ریکھا نے سنگل رہنے کو ترجیح دی اور دوسری شادی کے بجائے اپنی شرائط پر زندگی گزارنے کا انتخاب کیا۔

’Rediff‘ کے ساتھ ایک غیر معمولی انٹرویو کے دوران ریکھا نے ایک بار زچگی (ماں بننے سے متعلق) کے بارے میں بات کی تھی۔ 

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بچے پیدا کرنے کی خواہش نہیں رکھتیں؟ تو اداکارہ نے جواب میں کہا کہ میں اب بچوں کی خواہش نہیں رکھتی، اگر مجھے بچے پیدا کرنے کے لیے کوئی موزوں شخص مل بھی جاتا ہے تو یہ میری ترجیحات کے ساتھ نا انصافی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک اداکار، جس نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ کام کو دیا ہو ایسے فرد کے لیے یہ ایک مشکل کام ہے، ماں بننے کے لیے لگن کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ میں سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہوں، میں دنیا میں صرف ایک انسان کے لیے نہیں رہ سکتی، کیونکہ اگر میرے پاس بچہ ہوگا تو میں کسی اور چیز پر توجہ نہیں دے سکوں گی۔

اسی انٹرویو کے دوران ریکھا نے اپنی زندگی میں ایک مرد کے ہونے کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنا سارا وقت اس مرد کے لیے وقف کر دوں گی، اگر میرے پاس کوئی ہمسفر ہوتا تو میں اپنی تمام تر توجہ اس ایک شخص پر مرکوز کر دیتی، میں ایک انتہائی توجہ مرکوز کرنے والی شخصیت ہوں، میں اس کا بستر بھی بناتی، میں اس کے کپڑوں اور کھانے پینے کا بھی ذاتی طور پر خیال رکھتی، میں اس مرد کے لیے ڈبہ بھی تیار کرتی اور اسے ذاتی طور پر دروازے تک چھوڑنے بھی جاتی۔

ریکھا اور امیتابھ بچن کا افیئر 

واضح رہے کہ 70 سالہ بھارتی اداکارہ ریکھا غیر شادی شدہ ہیں۔

ریکھا اور امیتابھ بچن کا بانڈ تاحال بالی ووڈ کی سب سے زیادہ زیر بحث کہانیوں میں سے ایک ہے۔

ان کی مضبوط آن اسکرین کیمسٹری، خاص طور پر ’سلسلہ‘ جیسی فلم  1970ء اور 1980ء کی دہائی کے دوران ان کی حقیقی زندگی کے رومانس کی افواہوں کا باعث بنی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات