31 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹربیکا خان کی ٹک ٹاک پر پہلی کمائی کتنی تھی؟

ربیکا خان کی ٹک ٹاک پر پہلی کمائی کتنی تھی؟


—فائل فوٹو

پاکستان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی معروف شخصیت ربیکا خان نے ٹک ٹاک سے ہونے والی اپنی پہلی کمائی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

ربیکا خان نے حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیا۔

اس دوران انہوں نے متعدد دلچسپ سوالات کے جواب دیے اور بتایا کہ وہ جَلد اپنے منگیتر حسین ترین سے شادی کرنے والی ہیں۔

ربیکا حسین نے بھارت میں اپنے والد، معروف کامیڈین کاشف خان کی شہرت سے متعلق بھی بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں ربیکا خان نے کہا کہ میں نے بطور ٹک ٹاکر اور کانٹینٹ کری ایٹر اپنے سفر آغاز 2019ء میں کیا تھا، پہلے پہلے میری ویڈیوز پر 100 کے قریب ویوز آتے تھے، دیکھتے ہی دیکھتے میں وائرل ہوگئی اور ویڈیوز پر ہزاروں اور ملینز ویوز آنے لگے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں یوٹیوب کو بہت اہمیت دیتی ہوں، یوٹیوب پر آج کل والدہ کے ساتھ کوکنگ ویڈیوز بناتی ہوں جنہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

کمائی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ربیکا خان نے کہا کہ میری ٹک ٹاک پر پہلی کمائی 25 ہزار تھی، مجھے اپنی پہلی کمائی حاصل کر کے بہت زیادہ خوشی ہوئی تھی، اس وقت میں نے سوچا تھا کہ مجھ میں کوئی بات تو ہے جو لوگ مجھے دیکھ اور پسند کر رہے ہیں۔

ربیکا خان نے والد سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا میرے والد بہت اچھے ہیں، بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں، بہت زیادہ سمجھاتے ہیں، میری کامیابی والد کی حوصلہ افزائی کا ہی نتیجہ ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات