کراچی (اسٹاف رپورٹر) خواتین کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی بھارت کریگا، پاکستانی ٹیم فائنل کیئے کوالی فائی کرتی ہے تو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی طرح فائنل تیسرے ملک میں ہوگا۔ پاکستانی ٹیم بھارت نہیں جائے گی اس کے میچ سری لنکا میں ہونگے ۔ بھارتی ٹیم کو بھی پاکستان سے میچ کیلئے سری لنکا جاناپڑیگا ۔ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے چھٹی بار خواتین ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کیا ہے، پہلی بار پاکستان ٹیم نے 1997میں بھارت میں ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی ۔2009میں آسٹریلیا میں ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم پانچویں نمبر پر رہی جبکہ 2013، 2017 اور 2022 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں آٹھویں نمبر پر رہی۔