23 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومجرم و سزاجعلی آئی ڈی پر پوسٹ اپلوڈ کرنیوالا اسپتال ملازم پیکا ایکٹ کے...

جعلی آئی ڈی پر پوسٹ اپلوڈ کرنیوالا اسپتال ملازم پیکا ایکٹ کے تحت اندر



(سبحان اللہ خان) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کےسیدوشریف پولیس سٹیشن میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج ،جعلی آئی ڈی  پر پوسٹ اپلوڈ کرنے پر سیدوشریف اسپتال کے ملازم پر مقدمہ درج کرکے  گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سیدوشریف میں شہری کی شکایت پر جعلی ائی ڈی سے سیدوشریف اسپتال کے عملے کے خلاف پوسٹ کرنے پر اسپتال کے ملازم اکبر علی پر پیکاایکٹ کے تحت پہلامقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم پر جعلی آئی ڈی سے اسپتال کے عملے کو بدنام کر نے کا الزام ہے،ملزم اکبر علی کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے اور سیدوشریف اسپتال میں ٹیکنیشن کے پوسٹ پر تعینات ہے، ملزم ایک  جعلی آئی ڈی چلارہا تھا کہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ :بچوں کی پیدائش رجسٹریشن یقینی بنانے کا فیصلہ، جنم پرچی کا اندراج مفت



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات