23 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبیروت، اسرائیلی بمباری میں جماعت اسلامی لبنان کے رہنما سمیت 2 شہید

بیروت، اسرائیلی بمباری میں جماعت اسلامی لبنان کے رہنما سمیت 2 شہید


بیروت، لبنان(اے ایف پی) لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں واقع علاقے پر اسرائیلی بمباری سے حماس سے منسلک گروپ جماعت اسلامی لبنان کے عسکری رہنما شہید ہوگئے، یہ بات ایک سکیورٹی اہلکار نے بتائی جبکہ حکام نے ایک علیحدہ کارروائی میں ایک اور شخص کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔جماعت اسلامی نے ایک بیان میں حسین عطویٰ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں “ایک علمی رہنما اور یونیورسٹی پروفیسر” قرار دیا ہے۔ جماعت اسلامی نے کہا کہ ایک اسرائیلی ڈرون حملے نے “ان کی کار کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ بیروت میں اپنے کام کی جگہ جا رہے تھے”۔ ایک سکیورٹی اہلکار، جس نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی سے بات کی، نے کہا کہ عطویٰ جماعت اسلامی کے مسلح ونگ، الفجر فورسز کے رہنما تھے۔ اسرائیل نے حزب اللہ کے ساتھ نومبر میں ہونے والی جنگ بندی کے باوجود لبنان پر باقاعدگی سے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لبنان کے محکمہ شہری دفاع نے کہا کہ اسرائیلی ڈرون نے بیروت سے تقریباً 20 کلومیٹر (12 میل) جنوب میں واقع ساحلی شہر دامور کے قریب ایک کار کو نشانہ بنایا ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات