کراچی(اسٹاف رپورٹر)سلہٹ میں پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن بنگلہ دیش نےزمبابوے کے خلاف دوسری اننگز میں چار وکٹ پر194رنز بنائے تھے۔نجم الحسن شانتو60اورذاکر علی21رنز پر کھیل رہے تھے، برتری112رنز کی ہوگئی ہے۔ 191رنز کے جواب میں زمبابوے نے273رنز بنائے تھے۔مہدی حسن میراز نے52رنز دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے۔