36 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیاے آئی کی مدد سے موت کی پیشگوئی ویب سائٹ نے بڑا...

اے آئی کی مدد سے موت کی پیشگوئی ویب سائٹ نے بڑا دعویٰ کردیا



(24 نیوز)غیرملکی میڈیا کے مطابق ’ڈیتھ کلاک‘ نامی ایک ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ وہ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے موت کی پیشگوئی کر سکتی ہے۔

اس ویب سائٹ کا ایڈوانسڈ لائف ایکسپیننسی کیلکولیٹر کسی بھی شخص کا ملک، تاریخ پیدائش، جنس، وزن، تمباکو نوشی اور شراب نوشی کی عادت کے بارے میں تفصیلات پوچھنے کے بعد موت کی تاریخ کی پیشگوئی کر سکتا ہے۔

 علاوہ ازیں یہ ویب سائٹ لمبی زندگی گزارنے کے لیے تجاویز بھی پیش کرتی ہے اور صارفین کو مناسب وزن برقرار رکھنے، تمباکو نوشی و شراب نوشی سے گریز کرنے اور دن میں کم از کم 30 منٹ ورزش کرنے کا  مشورہ بھی دیتی ہے۔

ویب سائٹ پر صارفین کو خبردار کرتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسے صرف تفریح ​​کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ ایڈوانسڈ لائف ایکسپیننسی کیلکولیٹر آپ کی موت کی اصل تاریخ کی پیش گوئی نہیں کرسکتا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات