31 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومجرم و سزاایف آئی اے کی بڑی کارروائیکرپشن میں ملوث سی ڈی اے کے...

ایف آئی اے کی بڑی کارروائیکرپشن میں ملوث سی ڈی اے کے 4 افسران کو گرفتار کرلیا 



(طیب سیف) وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے)اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نےبڑی کارروائی کرتے ہوئے اراضی کی بنیاد پر غیر متعلقہ لوگوں کو پلاٹ آلاٹ کرنے والے سی ڈٰ اے کے 4افسران کو گرفتار کرلیا۔ 

اسلام آباد کے مختلف  موضع میں ایکوائر کی گئی اراضی کی بنیاد پر غیر متعلقہ لوگوں کو پلاٹ آلاٹ کرنے کے معاملے میں اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مقدمہ درج کر کے سی ڈی اے کے 4 افسران آصف علی خان، امداد علی، علی مصطفی اور ارشد محمود کو گرفتار کر لیا ہے،گرفتار ملزمان سی ڈی میں بطور ایڈشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر،  سٹیٹ منیجمنٹ آفیسر اور اسسٹنٹ تعینات تھے۔

 ملزمان نے کرپشن کرتے ہوئے غیر مستحق افراد کو اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں 43 پلاٹس الاٹ کئے،ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے اربوں روپے مالیت کی پلاٹس غیر متعلقہ لوگوں کو آلاٹ کئے،مجموعی طور پر 46 ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا پولیس کو 700 روپے ماہانہ یونیفارم الاؤنس ملے گا، آئی جی



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات