ٹرمپ حکومت نے امریکی محکمہ خارجہ کی تنظیم نو کا اعلان کردیا۔ اس حوالے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی محکمہ خارجہ کی تنظیم نو کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ میں کچھ بےکار سمجھے جانے والے دفاتر کو ختم کیا جا رہا ہے۔
مارکو روبیو نے کہا کہ امریکی قومی مفادات کے منافی کچھ پروگراموں کو بھی ختم کیا جا رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ تعمیر نو سے امریکی محکمہ خارجہ کو تقویت ملے گی۔ مارکو روبیو کے مطابق محکمہ خارجہ کی تعمیر نو سے بیورو سے لے کر سفارت خانوں تک کو تقویت ملے گی۔
ادھر محکمہ خارجہ کے حکام نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے کانگریس کو تنظیم نو سے متعلق آگاہ کر دیا، تنظیم نو کا منصوبہ واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کے ہیڈکوارٹرز تک ہوگا، اوورسیز مشنز میں بعد میں تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق یو ایس ایڈ پروگرام کو محکمہ خارجہ میں ضم اور یو ایس ایڈ کے متعدد فنکشنز کو علاقائی بیورو کے تحت کر دیا جائے گا۔