31 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی رکن کانگریس نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا 

امریکی رکن کانگریس نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا 



(ویب ڈیسک)امریکی کانگریس کے رکن جیک برگمین نے بانی پاکستان تحریک انصاف (ی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں جیک برگمین (Jack Bergman)نے کہاہے کہ پاکستان کے دورے اور وہاں رہنماؤں سے رابطے کے بعد وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ دہرا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کی شراکت داری جمہوریت، انسانی حقوق اور معاشی خوشحالی جیسی مشترکہ اقدار پر قائم ہے، آئیے آزادی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔

یاد رہے کہ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے جیک برگمین نے اپریل کے وسط میں دورہ پاکستان کے دوران سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کا کیس، ملزموں پر فرد جرم عائد

پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر جیک برگمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیوں نہیں کیا؟



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات