(24 نیوز)اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے کھلاڑی رومان رئیس کی بہن کی وفات پر بازو پر کالے رنگ کا ربن پہن کر میچ کھیلنے کا فیصلہ کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہر کھلاڑی رومان رئیس سے اظہاری ہمدردی کیلئے کالی پٹیاں پہن کر میچ کھیلے گا، رومان رئیس کی بہن کی وفات پر اسلام آباد یونائیٹڈ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے، ہماری دعائیں مشکل کی اس گھڑی میں رومان رئیس کے ساتھ ہیں۔
یاد رہے کہ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے ۔
یہ بھی پڑھیں :مکہ میں پرمٹ کے بغیرداخلے پر پابندی،خلاف ورزی کرنے والوں کو واپس بھیج دیا جائےگا