روسی دارالحکومت ماسکو کے مشرقی علاقے میں اسلحہ گودام میں آگ لگنے کے بعد دھماکے ہوئے۔
ماسکو سے روسی میڈیا کے مطابق اسلحہ گودام میں آگ کے بعد اطراف کے کئی دیہات خالی کرا لیے گئے۔
روسی میڈیا کے مطابق ماسکو کے ولادیمیر ریجن میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسلحہ گودام میں احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کے باعث آگ لگی۔
روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ اسلحہ گودام میں آگ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔
ادھر روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسلحہ گودام میں آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔