(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمندرکی آنکھ کی سرجری کر دی گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال کے باہر میڈیا سے بات کرتے دیکھا گیا۔
89 سالہ لیجنڈاداکار نے ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پریشان مداحوں کو اپنی خیریت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی بہت دم ہے، بہت جان رکھتا ہوں، میری آنکھ کا گرافٹ ہوا ہے۔
انہوں نے ہسپتال کے باہر اپنی گاڑی میں بیٹھنے سے قبل مداحوں سے محبت کا اظہارکرتے ہوئے انہیں حوصلہ دیا کہ میں بہت طاقتور ہوں۔
سوشل میڈیا پر وائرل مذکورہ ویڈیو کے کمنٹس میں ان کے مداح ان کی جلد صحت یابی کی دعا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فواد خان کی9سال بعد بالی ووڈمیں انٹری، فلم کا ٹیزر شیئر کر دیا
بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمندر کی آنکھ کی سرجری ہوئی ہے جسے گرافٹنگ کہتے ہیں، اس میں متاثرہ قرنیہ جسے انگریزی میں کارنیا کہتے ہیں، کی پیوند کاری کی جاتی ہے اور متاثرہ قرنیہ کو صحت مند ٹشوز سے تبدیل کر دیا جاتا ہے۔