37 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںابرار احمد آؤٹ کرنےکے بعد جشن منانے والا  سٹائل کیوں چھوڑ رہے...

ابرار احمد آؤٹ کرنےکے بعد جشن منانے والا  سٹائل کیوں چھوڑ رہے ہیں؟ وجہ بتا دی



 ؎(24 نیوز )پاکستان کے مسٹری بولر ابرار احمد پی ایس ایل 10 میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں، ابرار  کا وکٹ لینے کے بعد سر ہلانے والا اسٹائل خاصا مشہور ہوا،کچھ لوگوں نے اس اسٹائل پر تنقید بھی کی۔

 چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے شبمن گل کو آؤٹ کرنے بعد ابرار احمد نے جب سر ہلا کر باہر جانے کا اشارہ کیا تو اس پر خاصا شور ہوا  لیکن اب وہ یہ اسٹائل چھوڑ رہے ہیں۔

لاہور میں   گفتگو کرتے ہو ئے مسٹری بولر نے کہا کہ میں نے پی ایس ایل کے پچھلے ایڈیشن میں سیلیبریشن اسٹائل شروع کیا ، ساؤتھ افریقا میں بھی سر ہلاتا تھا ، لیکن کو ئی مسئلہ نہیں ہوا۔

  یہ بھی پڑھیں:چنائی سپر کنگز کس سپر سٹار کھلاڑی کو ٹیم  کا  حصہ بنانا چاہتی تھی؟حیران کُن انکشافات سامنے آگئے

 انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں کچھ زیادہ مسئلہ ہو گیا،  میرا ارادہ تھا کہ میں اپنے اسٹائل کو جاری رکھوں گا لیکن شاید کچھ لوگوں کو اچھا نہیں لگ رہا تھا،  میں کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتا ، اس لیے میں نے کہا کہ یہ اسٹائل چھوڑ دیتا ہوں۔

ابرار احمد نے کہا کہ مجھے نئے بال کے ساتھ ڈیتھ اور مڈل اوورز میں بھی بولنگ کرنا ہوتی ہے ، اس لیے میں نے مہارت کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا جس کا فائدہ ہو رہا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بہت اچھی ہے ، ایک جیت سے مومنٹم بن جائے گا، ویوین رچرڈز لیجنڈ ہیں ان کے الفاظ ہمارے لیے بڑی اہمیت رکھتے ہیں ، وہ ہمیں متحرک رکھتے ہیں۔

ابرار احمد نے کہا کہ مارک چیپمین کو یہاں کنڈیشنز کا علم ہے ، انہوں نے بہت رنز کیے ہیں امید ہے مارک چیپمین اسی طرح رنز کریں گے جیسے کہ وہ کرتے آ رہے ہیں۔

ابرار احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مجھے تینوں فارمیٹ کا بہترین بولر بننا ہے اس کے لیے فٹنس کو مزید بہتر بناؤں گا جب کہ مجھے اندازہ ہے کہ بیٹنگ میں اچھا کرنا بہت ضروری ہے ، اگلے چھ ماہ میں بیٹنگ پر کام کروں گا ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات