25 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںآئی پی ایل,نئے کھلاڑیوں نے ’’وخت‘‘ ڈال دیادھونی سمیت سینئر کا اگلا...

آئی پی ایل,نئے کھلاڑیوں نے ’’وخت‘‘ ڈال دیادھونی سمیت سینئر کا اگلا سیزن مشکوک



(ویب ڈیسک) بھارت میں کھیلے جانیوالی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں نوجوان کھلاڑیوں14 سالہ ویبھو سوریاونشی اور 17 سالہ آیوش مہاترے کی دھماکہ خیز انٹری نے اشارہ دیدیا ہے کہ آئی پی ایل میں اصول تبدیل ہونے والا ہے۔ نوجوانوں کی کرکٹ کے میدان میں دھمک آئی پی ایل کی زیادہ تر فرنچائزز کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے پر مجبور کر سکتی ہے۔ اس کا اثر آئی پی ایل 2025 میں نظر نہ آئے، لیکن یہ 2026 میں ضرور نظر آئے گا۔اگر ایم ایس دھونی، روی چندرن اشون جیسے سپر اسٹارز آئی پی ایل کے اگلے سیزن میں کھیلتے ہوئے نظر نہ آئیں تو حیرانی کی بات نہیں ہونی چاہئے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں میں معین علی اور فاف ڈو پلیسس جیسے کھلاڑیوں کو بھی فرنچائزز کی طرف سے معاہدہ کرنے میں  مشکلات ہو سکتی ہے۔

بھارتی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق پچھلے تین چار سالوں میں جب بھی ٹورنامنٹ کھیلا گیا تو کہا گیا کہ یہ بھارت کے معروف وکٹ کیپر بلے باز ایم ایس دھونی کا آخری سیزن ہو سکتا ہے۔ تاہم ہر بار یہ بات غلط ثابت ہوئی ہے۔ یہ بات آئی پی ایل 2025 میں درست ثابت ہو سکتی ہے۔ ایم ایس دھونی بھلے ہی مجبوری میں چنئی سپر کنگز کی کپتانی کر رہے ہوں، لیکن یہ بات طے ہے کہ جس طرح سے ان کی بلے بازی نظر آ رہی ہے، اس کی وجہ سے وہ زیادہ دیر تک کھیلنے والے نہیں ہیں۔ اب دھونی کے پرستار بھی انہیں وقار کے ساتھ ریٹائر ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ دھونی اگلے ماہ 44 سال کے ہو جائیں گے۔ اس بات کا ہر امکان ہے کہ وہ خود اگلے سیزن میں کھیلنے سے انکار کر دیں۔اسی طرح بھارتی کھلاڑی روی چندرن اشون نے اپنے آئی پی ایل کیریئر کا آغاز 2008 میں چنئی سپر کنگز سے کیا تھا۔ وہ 2015 تک اس ٹیم کے ساتھ رہے، اس کے بعد وہ کئی دوسری ٹیموں کے لیے کھیلے۔ اب 10 سال بعد اشون کی چنئی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، لیکن ان کا جادو ان کے ساتھ واپس نہیں آیا ہے۔ 38 سالہ اشون چنئی سپر کنگز کے تیسرے پسندیدہ اسپنر بنے ہوئے ہیں۔ نور احمد اور رویندر جڈیجہ ان سے آگے ہیں۔ ایسے میں ایسا نہیں لگتا کہ چنئی سپر کنگز اگلے سیزن تک انہیں ٹیم میں رکھے گی۔ چنئی سپر کنگز  نے اشون کو 9.75 کروڑ روپے کی بھاری رقم میں خریدا تھا۔

انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی آئی پی ایل 2025 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے کھیل رہے ہیں۔ جس طرح سے ان کا استعمال کیا گیا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ  کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے پلان اے کا حصہ نہیں ہیں، لیکن پلان بی میں ان کا اہم کردار ہے۔ جیسے جب سنیل نارائن انجری کی وجہ سے باہر ہوئے تھے، معین علی کو ان کی جگہ پلیئنگ الیون میں جگہ دی گئی تھی۔ معین علی ٹیم کو توازن دینے کے علاوہ آف اسپن باؤلنگ کا آپشن بھی دیتے ہیں۔  کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے معین علی کو ان کی بنیادی قیمت (2 کروڑ روپے) پر خریدا تھا۔ اگر  کولکتہ نائٹ رائیڈرز اگلے سیزن کے لئے ان کا چنائو نہیں کرتا ہے تو یہ حیرت کی بات نہیں ہونی چاہئے۔

 یہ بھی پڑھیں:صرف صاف ستھرا اسٹیج، ڈراموں کی سخت مانیٹرنگ،متعدد تھیٹرز اوراداکاروں کو شوکاز نوٹسز



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات