39 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجی50 سال تک چارج نہ ہونیوالی بیٹری ایجاد

50 سال تک چارج نہ ہونیوالی بیٹری ایجاد



(24 نیوز)بیٹری ٹیکنالوجی نے پچھلے چند دہائیوں میں زبردست ترقی کی ہے، اور آج ہم پاور بینک میں سوڈیم آئن بیٹریز کا استعمال دیکھ رہے ہیں، جہاں جدید بیٹریز کی عمر پہلے کی نسبت بہت بڑھ گئی ہے، وہیں 10 سال یا اس سے زیادہ کی بیٹریز کا ایک ہی چارج پر کام کرنا ہمیں سائنس فکشن کی کہانیوں کا حصہ لگتا ہے۔

تاہم، یہ حقیقت بننے جا رہا ہے، مقبول میکینکس کے مطابق، ایک چینی بیٹری کمپنی ”بیٹا وولٹ“ نے حال ہی میں ایک ایسی کمپیکٹ کوائن سائز بیٹری متعارف کرائی ہے جو نیوکلیر انرجی سے چلتی ہے، اس بیٹری کا نام BV100 ہے اور یہ نکل 63 کو اپنے تابکار ماخذ کے طور پر استعمال کرتی ہے، جس کی بدولت یہ بیٹری 50 سال تک ایک ہی چارج پر کام کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:پل اپس میں امریکی نوجوان کا ورلڈ ریکارڈ

 اگرچہ اس بیٹری کا توانائی پیدا کرنے کا آؤٹ پٹ نسبتاً کم ہے اور یہ اسمارٹ فونز یا کیمروں کو چارج کرنے کے قابل نہیں ہے، لیکن ’بی وی 100‘ صرف ایک تجربہ گاہ کی ایجاد نہیں ہے۔’ بیٹا وولٹ ’ اس بیٹری کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کر چکی ہے تاکہ اسے طبی آلات اور ایرو اسپیس ڈیوائسز میں استعمال کیا جا سکے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات