کراچی(اسٹاف رپورٹر) کنگز کے اسسٹنٹ کوچ محمد مسرور نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کراچی کی وکٹ ٹی20کےلیے اتنی سازگار نہیں تھی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچ فاسٹ بولرز کو بھی سپورٹ کر رہی تھی ہم توقع کر رہے تھے باؤنس ملے گا لیکن ٹی ٹوئنٹی کے حساب سے پچ سازگار نہیں تھی۔ یہ وہ وکٹ ہے جس پر آسٹریلین مٹی استعمال ہوئی ہے ایسی پچ کو ریڈکرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے۔