27 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومتعلیم اور صحتڈرائیور کی ملی بھگت سے بنک کیش وین لوٹنے والے 4 ملزمان...

ڈرائیور کی ملی بھگت سے بنک کیش وین لوٹنے والے 4 ملزمان گرفتار 



(24 نیوز)پشاور میں ایک نجی بینک کی کیش وین کو لوٹنے والے مرکزی 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،جس میں گاڑی کا ڈرائیوربھی ملوث نکلا۔

ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کل ایک نجی بینک کی کیش وین پر ڈکیتی کی گئی تھی۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث ڈرائیور ر فضل الوہاب سمیت چار ملزمان کو پکڑ لیا۔ مسعود بنگش کے مطابق، ان ملزمان سے 3 کروڑ روپے کی رقم بھی برآمد کی جا چکی ہے اور ان کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ کا عمل جاری ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ واردات ڈرائیور کی ملی بھگت سے ہوئی، جو کہ پچھلے 6 ماہ سے وین کا ڈرائیور تھا اور اس سے پہلے بھی دو تین جگہوں سے نکالا جا چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت کا جامعات کو خود کفیل بنانے کا فیصلہ



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات