(اشرف خان)انٹربینک میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 280.87 روپے سے کم ہوکر 280.77 روپے پر بند ہوا ۔
ماہرین کاکہناہے کہ ترسیلات زر اور برآمدات کی مد میں ڈالر آنے سے روپے کی قدر میں بہتری ہوئی ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر4 پیسے مہنگا ہوکر 282.37 روپے ،یورو81 پیسے کمی سے 325.13 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 35 پیسے کمی سے 378.09 روپے ،یو اے ای درہم 3 پیسے اضافے سے 77.15 روپے پر آگیاجبکہ سعودی ریال 75.37 روپے پر برقراررہا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا،100 انڈیکس میں46 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،100انڈیکس1 لاکھ 18 ہزار 430 کی سطح پر بندہوا، سٹاک مارکیٹ میں 30 ارب روپے سے زائد مالیت کے شیئرز کا کاروبارہوا،سٹاک مارکیٹ میں74 کروڑ سے زائد شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں پھر ہزاروں روپے اضافہ،خریدار پریشان ہو گئے