کرکٹ کے میدان میں چاہت فتح علی خان اور بابر اعظم آمنے سامنے آ گئے، اے آئی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دوران ایک منفرد ویڈیو سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے جس میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کے ذریعے معروف گلوکار چاہت فتح علی خان اور کرکٹ اسٹار بابر اعظم کو ایک میچ میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں چاہت فتح علی خان کو گیند بازی کرتے ہوئے اور بابر اعظم کو ان کی بال پر چھکا مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے، یہ منظر اے آئی ٹیکنالوجی کی تخلیق ہے، جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں، کچھ نے ویڈیو کو انجوائے کیا جبکہ کچھ نے بابر اعظم کی حالیہ کارکردگی پر طنزیہ انداز میں ردعمل دیا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ چاہے اصلی میچ ہو یا اے آئی ویڈیو، بابر کی فارم ابھی بھی لاپتہ ہے، چاہت بھائی کی گیند پر چھکا مار کر تو بابر نے دل خوش کر دیا، کاش اصلی میچز میں بھی بابر ایسا ہی کھیلتے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں چاہت فتح علی خان کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی جس میں وہ خالی میدان میں بالنگ کی مشق کرتے دکھائی دیے تھے، جسے بنیاد بنا کر یہ تخلیقی ویڈیو تیار کی گئی ہے۔
پی ایس ایل 10 میں بابر اعظم پشاور زلمی کی قیادت کر رہے ہیں، تاہم ٹیم اب تک 4 میں سے صرف 1 میچ جیت سکی ہے، جس پر مداحوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔