32 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپی ایس ایل 10 کراچی کنگز کے باؤلر عامر جمال پر جرمانہ...

پی ایس ایل 10 کراچی کنگز کے باؤلر عامر جمال پر جرمانہ عائد 



(24 نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی کنگز کے باؤلر عامر جمال پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں کراچی کنگز کے باؤلر عامر جمال پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔ جس پر پی سی بی نے کارروائی کی۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق کراچی کنگز کے باؤلر عامر جمال پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :آسٹریلیا کا اسٹوڈنٹ ویزا، اہم خبر سامنے آگئی

عامر جمال پی ایس ایل ضابطہ اخلاق لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تھے۔

کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر عامر جمال نے پشاور زلمی کے بیٹر حسین طلعت کی وکٹ لے کر نامناسب اشارے اور جملے بازی کی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات