(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز اور 2 کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز نے اپنے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو سونے کے آئی فون تحفے سے نواز دیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرنچائز اونر ثمین رانا ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو تحفے کے طور پر گولڈ پلیٹڈ آئی فون 16 پرو بطور تحفہ پیش کررہے ہیں۔
اس موقع پر ٹیم کے دیگر کھلاڑی و سپورٹ اسٹاف بھی انکے ہمراہ موجود ہے،فرنچائز کے اونر ثمین رانا نے کہا کہ یہ خصوصی موبائل شاہین آفریدی کیلئے تیار کروایا گیا ہے، جس پر کپتان کا نام اور لاہور قلندرز سے وابستگی کی کندہ کاری کی گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تحفہ کھولتے ہوئے حیرت زدہ رہ گئے اور کہا کہ یہ بہت وزنی ہے، ان کے ساتھی ہارس رؤف نے مذاق کرتے ہوئے کہا نہیں بھائی، یہ غلط ہے۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے جیمز ونس کو ہیئر ڈرائیر اور حسن علی کو ہیئر ٹریمر کا تحفہ پیش کیا تھا جس پر فرنچائز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔واضح رہے کہ رواں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے ابتک 3 میچز میں 2 فتوحات حاصل کی ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کا اضافہ