27 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومجرم و سزانرگس نازیبا تصاویر کیس:اداکارہ نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع

نرگس نازیبا تصاویر کیس:اداکارہ نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع



(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ نرگس نازیبا تصاویر کیس میں اداکارہ نگار چوہدری کو ریلیف دیتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

رپورٹ کے مطابق فلم اسٹار نرگس کی بے باک تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے سے متعلق کیس میں اداکارہ نگار چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

 جسٹس فاروق حیدر نے اداکارہ یاسمین تبسم عرف نگار چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ نگار چوہدری کی عبوری ضمانت کنفرم کی جائے۔

عدالت نے نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں 18 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے اگلی سماعت پر فرانزک رپورٹ طلب کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:میرالائف پارٹنرکیساہوناچاہیے؟ طوبیٰ انور نے خصوصیات بتادیں

سرکاری وکیل نے فرانزک رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگی لی،سرکاری وکیل نے کہا کہ نگار چوہدری کی آواز اور ویڈیو  فرانزک کے لیے بھجوا دی گئی ہے،عدالت میں ڈپٹی ڈائریکٹر سابئر کرائم بھی ریکارڈ سمیت پیش ہوئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات