27 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومتعلیم اور صحتنجی میڈیکل کالج کی کم از کم فیس 18 لاکھ روپے مقرر...

نجی میڈیکل کالج کی کم از کم فیس 18 لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش



(بابر شہزاد ترک)نجی میڈیکل کالجز کے لیے فیسوں کی سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی، پی ایم ڈی سی کونسل نے فیسوں بارے سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں کا اعلان نائب وزیراعظم جلد کریں گے، نجی میڈیکل کالج کی کم از کم فیس حد 18 لاکھ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق نجی میڈیکل کالج کی ذیادہ سے زیادہ سالانہ فیس 25 لاکھ رکھنے کی سفارش کی گئی تھی۔

نجی میڈیکل ، ڈینٹل کالج کی فیس میں سالانہ 5 فیصد اضافہ ہوگا، نجی میڈیکل، ڈینٹل کالجز کے نمائندے فیس سفارشات سے متفق ہیں۔ نجی میڈیکل کالجز کی نادار طلبا سے قسط وار فیس وصولی کی تجویز شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں پر فریقین سے طویل مشاورت ہوئی ہے، نجی میڈیکل کالجز 25 تا 35 لاکھ روپے سالانہ فیس لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :سی ٹی ڈی نے جعفر ایکسپریس حملےکے 4 مبینہ سہولتکاروں کو حراست میں لے لیا



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات