32 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومجرم و سزافواد مسرت جمشید چیمہ و دیگر کی ضمانتوں میں توسیع

فواد مسرت جمشید چیمہ و دیگر کی ضمانتوں میں توسیع



(24نیوز) 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سمیت توڑ پھوڑ کے 9 مقدمات میں فواد چودھری، مسرت جمشید چیمہ، جمشید اقبال چیمہ، علی وڑائچ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔

 انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سمیت توڑ پھوڑ کے 9 مقدمات پر سماعت کی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی جس کے بعد عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 13 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ ملزموں نے 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ، کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے، مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سمیت 9 مقدمات میں عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی تھیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات