32 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومانٹرٹینمنٹفلم ’ٹوائی لائٹ‘ کی اداکارہ کرسٹین اسٹیورٹ نے اپنی گرل فرینڈ سے...

فلم ’ٹوائی لائٹ‘ کی اداکارہ کرسٹین اسٹیورٹ نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کر لی


فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور مقبول امریکی سیریز ’ٹوائی لائٹ‘ کی مرکزی ہیروئن کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی گرل فرینڈ ڈیلن میئر سے شادی کر لی۔

اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے دوست ڈیلن میئر کے ساتھ اکتوبر 2019ء میں انسٹا گرام پر اپنے رشتے کی تصدیق کی تھی جبکہ2021ء میں اس جوڑی نے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

کرسٹن اسٹیورٹ کی ڈیلن میئر سے شادی کی تقریب ایسٹر کے موقع پر اتوار 20 اپریل کو لاس اینجلس میں منعقد ہوئی۔

اسکرین شاٹ بشکریہ سوشل میڈیا
اسکرین شاٹ بشکریہ سوشل میڈیا 

شادی کی تقریب میں اس جوڑی کے قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے کرسٹن اور ڈیلن نے عدالت سے باقاعدہ میریج لائسنس بھی حاصل کیا تھا۔

ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کرسٹن نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ڈیلن کو پرپوز نہیں کیا بلکہ ڈیلن نے انہیں پہلے پرپوز کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات