30 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومتجارتی خبریںعوام کیلئے ایک اور اچھی خبر آٹے کے بعد گھی کی فی...

عوام کیلئے ایک اور اچھی خبر آٹے کے بعد گھی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی



(24نیوز) آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی ہوگئی تاہم چکن بدستور مہنگی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں آٹے کے بعد گھی کی قمیتوں میں بھی کمی ہوگئی ہے،صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کا 20 کلو والا تھیلا 200 روپے کمی سے 1550 روپے پر آگیا ہے جبکہ گھی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے،صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ماہ میں گھی کی فی کلو قیمت میں 29 روپے کی کمی ہوچکی ہے۔

صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مٹن اور مرغی کے گوشت کی قیمت کم کرنے میں مکمل ناکام طور پر ناکام نظر آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں بارش کے ساتھ پھر ژالہ باری، گاڑیوں کو نقصان کا خدشہ



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات