30 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومتجارتی خبریںعالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین کلاوس شواب مستعفی

عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین کلاوس شواب مستعفی


کلاوس شواب — فائل فوٹو

عالمی اقتصادی فورم کے بانی کلاوس شواب چیئرمین اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن کی حیثیت سے مستعفی ہو گئے۔

87 سالہ شواب کئی دہائیوں سے ڈیووس میں ہونے والی سالانہ عالمی کانفرنس کا چہرہ سمجھے جاتے تھے۔

ڈبلیو ای ایف کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شواب کا استعفیٰ 20 اپریل کو بورڈ کے غیر معمولی اجلاس میں قبول کر لیا گیا اور اب نائب چیئرمین پیٹر بربیک لتھمے عارضی چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مستقبل کے چیئرمین کی تقرری کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ جرمن نژاد کلاؤس شواب نے 1971ء میں فورم کی بنیاد رکھی تھی تاکہ عالمی پالیسی سازوں اور کارپوریٹ رہنماؤں کو اہم عالمی مسائل پر بات چیت کا پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔

جنیوا میں قائم ادارے نے اس ماہ کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ کلاؤس شواب کسی ٹائم فریم کی نشاندہی کیے بغیر اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات